سٹیج ڈرامہ”مسٹر راجہ“رقص اور کامیڈی کا شاندار امتزاج
لاہور(فلم رپورٹر)الحمراءنور جہاں آڈیٹوریم میں جاری ڈرامہ”مسٹر راجہ“ان دنوں عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اس ڈرامہ کی کامیابی بہترین کامیڈی اور ڈانس پرفارمنس کو قرار دیا جا رہا ہے ۔اس ڈرامہ میں ملک کے بہترین کامیڈینزکام امان اللہ ،عابد کشمیری، مجاہد رانا،عمران شوکی،حامد رنگیلا اور الیاس احمد کررہے ہیں اتنی بڑی تعداد میں شاید ہی کسی اور ڈرامہ میں مزاحیہ فنکار کام کرتے ہوئے دکھائی دیئے ہوں ۔اس کے ساتھ ساتھ ملک کی بہترین پرفارمرآشا چوہدری اور کوہ نور نے بھی دھوم مچائی ہوئی ہے۔اس ڈرامے کے ہیں۔”مسٹر راجہ“کے دیگر نمایاں فنکاروں میںشبانہ بھٹی،زاہد ہیر،زین،شاہد علی و اور گلناز شامل ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر محمد حنیفنے بتایا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں اعلیٰ اور معیاری ڈرامے پیش کروں ۔میرے ڈراموں کو فیملیز کی بہت بڑی تعداد دیکھتی ہے اس کی وجہ یہ کہ میرے کسی ڈرامے میں فحاشی نہیں ہوتی ۔میں فحاشی کے خلاف تھا اور ہمیشہ رہوں گا ۔میرے ڈرامہ کی کامیابی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ٹیم ورک پر یقین رکھا ہے۔میری ٹیم کا ہر ممبر اپنے کام پر مکمل دسترس رکھتا ہے ۔ ڈائریکٹر وحید بٹ نے بتایا کہ میں مستقبل میں بھی اعلیٰ اور معیاری کام جاری رکھوں گا۔میرے ڈرامے میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہیں۔