نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ پی آئی اے اور واپڈا نے فائینل کیلئے کوالیفائی کر لیا

نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ پی آئی اے اور واپڈا نے فائینل کیلئے کوالیفائی کر لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

     اسلام آباد (اے پی پی) نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ، پی آئی اے اور واپڈا نے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ پہ لے سیمی فائنل میں پی آئی اے نے نیشنل بنک اور دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے آرمی (ریڈ) کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق نویں نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے مطیع اللہ آسٹرو ٹرف ہاکی سٹیڈیم میںجاری ہیں، پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پی آئی اے نے نیشنل بنک کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرا دیا۔ نیشنل بنک کو پہلے ہاف میں 1-0 کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں پی آئی اے کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا، 48 ویں منٹ میں شفقت رسول نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کر دیا۔ میچ ختم ہونے سے چار منٹ قبل پی آئی اے کو پنلٹی کارنر ملا جس پر احسان اللہ نے گول کرکے پی آئی اے کو برتری دلا دی جو کہ آخر تک قائم رہی، اس طرح پی آئی اے نے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے آرمی (ریڈ) کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-3 سے شکست دے دی۔ میچ کا پہلا ہاف آرمی (ریڈ) کے نام رہا، پہلے ہاف میں آرمی کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی مگر دوسرے ہاف میں واپڈا کی ٹیم چھائی رہی اور چار گول داغ کر میچ دو کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے زبیر ریاض نے دو جبکہ محمد عثمان، عمر بھٹہ اور اعجاز نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آرمی (ریڈ) کی جانب سے حبیب الرحمان، محمد ظفر ڈار اور محمد عمران نے ایک ایک گول کیا۔