مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنیکا فیصلہ

مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنیکا فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

             لاہور (سپورٹس رپورٹر ،آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کی خدمات نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلئے حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر ذمہ داریاں سونپی جارہی ہےں اس حوالے سے پی سی بی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ بورڈ حکام ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد میں سے کسی ایک کو اکیڈمی میں ذمہ داریاں سونپنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ مشتاق احمد کو این سی اے میں ذمہ داریاں دینے کے بعد ثقلین مشتاق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے متوقع ہیڈ کوچ وقار یونس ثقلین مشتاق کی خدمات قومی ٹیم کے ساتھ لینے کے خواہشمند تھے جس پر پی سی بی نے مشتاق احمد کو این سی اے میں ذمہ داریاں دینے کے فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کا فیصلہ 5مئی کے بعد کیا جائے گا۔