مزدوروں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،سرفراز خان
لاہور(پ ر)مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،پاکستان کے تمام مزدور نامساعد حالات کے باوجود شب و روز وطن عزیز کی فلاح و بہبود کے لئے محنت کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انجمن خدام المسلمین ٹاﺅن شپ کے صدر و سابق جنرل کونسلر تاجر رہنما رانا سرفراز خان نے یوم مئی او ر آج کا مزدور کے موضو ع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس زبردست مہنگائی نے مزدور کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا ہے لہٰذا مزدوروں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے