پاکستان علماءکونسل 2مئی کو یوم قومی یکجہتی منا ئے گی

پاکستان علماءکونسل 2مئی کو یوم قومی یکجہتی منا ئے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)پاکستان علماءکونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی ا و ر خود مختاری کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم متحد ہو جائے پاکستان علماءکونسل جمعہ2مئی کو ملک بھر میں قومی یکجہتی کے طور پر منا ئے گی علماء،خطباءاور آئمہ مساجد جمعہ کے اجتماعات میں قومی اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ضرورت کے موضوع پر خطبات دیں گے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کا وقار ہمیشہ سے بلند ہے اور بلند رہے گاافواج اور عوام کے باہمی رشتے کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا قومی مفاہمت کے بغیر ملکی مسائل حل نہیں ہو سکتے مذہبی اور سیاسی قیادت کو قومی مسائل پر متحد ہونے کی ضرورت ہے پاکستان علماءکونسل نے بین المسالک و بین المذاہب مکالمے کا عوامی سطح پر آغاز کروا کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے لوگ امن ، سلامتی اور بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں۔