یو م شہدائے افواج پاکستان کے موقع پر ریلی نکالی گئی

یو م شہدائے افواج پاکستان کے موقع پر ریلی نکالی گئی


لاہور (پ ر)مسلم لیگ ( ن) مشاورتی کو نسل کے رُکن و سابق ممبر پنجاب اسمبلی الحاج قیصر امین بٹ کی جانب سے یوم شہدا ئے افواج پاکستان کے مو قع پر ریلی اورخصوصی دُعا کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اور ریلی امین ہاؤس راوی روڈ سے نکلتے ہوئے سبزی منڈی اور رنگ روڈ تک گئی جس میں درجنوں گاڑیوں سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی نوجوانوں نے پاکستانی پر چم لہر اتے ہوئے پاکستان زندہ آباد اور پاک فوج زندہ باد کے نعر ے بلند کئے ریلی سے خطاب کر تے ہوئے الحاج قیصر امین بٹ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے وہ جوان جو کہ ہماری حفاظت کر تے ہوئے شہید ہو گئے وہ زندہ ہیں اور اُن کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں بلکہ اُن کے خاندان والے بھی ہمارے لئے باعث فخر ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور یہ بات یقینی ہے کہ پاکستان کا فخر پاک فوج سے ہی ہے ریلی کے اختتام پر شہدائے فوج کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1