یونین اپنی مدد آپ کے تحت تاجروںکے مسائل حل کرتی ہے،صدر ملک خالد محمود

یونین اپنی مدد آپ کے تحت تاجروںکے مسائل حل کرتی ہے،صدر ملک خالد محمود

لاہور (وقائع نگار )قومی تاجراتحاد برانڈرتھ روڈ بو رڈ کے صدر ملک خالد محمود نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ برانڈرتھ روڈ سے ملحقہ 13مارکیٹو ں میں مو جو دہ یو نین اپنی مد د آ پ کے تحت مارکیٹو ں کے مسائل حل کر نے میں کلیدی کر دار اد ا کر رہی ہے جس کی سر پر ستی سر پر ست اعلی خواجہ اظہر گلشن کر رہے ہیں انھو ں نے بتایا کہ تاجروںکو لین دین کے تنازعہ سمیت ، پو لیس اورپنجاب حکو مت سے وابستہ مسائل کے حل کے لیے تمام تر کو ششیں بروئے کار لائی جاتی ہیں قومی تاجر اتحاد میں دیگر مارکیٹو ں کی شمو لیت بھی اس بات کا ثبو ت ہے کہ ہم تاجروں کے مسائل حل کر نے میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑتے انھو ں نے کہا کہ گزشتہ روز عمر مارکیٹ اور بل مارکیٹ کے تاجروں نے بھی قومی تاجر اتحاد میں شمو لیت اختیار کر لی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1