برانڈرتھ روڈ مارکیٹ مسائلستان تاجر اور گاہک مشکلات کا شکار

برانڈرتھ روڈ مارکیٹ مسائلستان تاجر اور گاہک مشکلات کا شکار

                                        لاہور (اسد اقبال ۔ تصاویر ،ذیشان منیر )صو بائی دارالحکو مت میں واقع خراد مشین اور اس سے ملحقہ اشیاءکی بین لا قوامی فروخت کے حوالے سے معروف ایشیاءکی سب سے بڑی مارکیٹ دل محمد روڈ برانڈرتھ مارکیٹ لیسکو ،راوی ٹاﺅ ن اور ضلعی حکو مت کی عد م تو جہی و دلچسپی کے پیش نظر مسائل سے دو چار ہے جہا ں پر چو ک میں نصب بجلی کے مین جنکشن کی بنیاد کھو کھلی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ ہےجبکہ درجن سے زائد ملحقہ مارکیٹو ں کی سڑکیںٹو ٹ پھو ٹ کا شکارہیں،خستہ حال قدیم سیو ریج اور پارکنگ کا مو ثر نظا م نہ ہو نے سے ٹر یفک کا جا م رہنا معمو ل بن چکا ہے ۔ روزنامہ پاکستان کی جانب سے مارکیٹ کی انسپکشن کے دوران معلوم ہوا کہ دل محمد روڈو برانڈرتھ روڈ مارکیٹ 1917سے قائم ہے جہا ں پر پاور ٹولز، ٹربائن، جنریٹرز،واٹر سپلا ئی اور اس سے ملحقہ اشیاءکی ہزاروں دکانیں مو جو د ہیں جبکہ خراد مشین کے حوالے سے یہ مارکیٹ ایشیاءمیں اپنا مقام رکھتی ہے جہاں پر پاکستان بھر کے شہروں سمیت ہمسایہ ممالک کے تاجر بیو پاری اشیاءکی خر یداری کے لیے رجو ع کر تے ہیں تاہم گزشتہ روز کیے گئے سر وے میں مشا ہدہ ہوا کہ ٹریفک کے اژدھا م نے صافین ، تاجروں سمیت ملحقہ مارکیٹو ں میں بسنے والے سینکڑوں رہائشیو ں کو پریشان کر رکھا ہے ستم بالا ستم یہ کہ ٹریفک کے بے جا بہاﺅ کے باو جو د ٹریفک پولیس نے ٹریفک کنٹرول کر نے کے لیے ایک بھی وارڈن تعینا ت نہیں کیا قومی تاجر اتحاددل محمد روڈ اور برانڈرتھ روڈ بورڈ کے صدر ملک خالد محمود ، وائس چیئر مین سید مبشر ، چیئر مین خواجہ مشتاق حسن ، نائب صدور میاں محمد تنو یر ،حاجی طاہر ،چیف کوارڈینیٹر اشر ف خان ،جوائنٹ سیکر ٹری وجاہت علی لو ن ، اور انفارمیشن سیکر ٹری احمد مسعو د نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ قدیم اور معروف مارکیٹ ضلعی حکو مت کی عدم تو جہی کے باعث مسائل سے دو چار ہے جہاں پر بجلی کی ننگی تاروں کے گچھے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکار روڈز ،اور سیو ریج کے پرانے نظا م نے صو رتحال ابتر بنا رکھی ہے لیسکو اور ضلعی حکو مت کے افسران کو تحر یری و زبانی گزارشا ت کرنے کے باو جو د کو ئی داد رسی نہیں ہوتی انھو ں نے کہا کہ یہاں پر پارکنگ کی جگہ نہ ہونے سے مسائل میں اضا فہ ہے حکو مت پنجا ب نے پو لیس لائن کی جگہ پر مو جو د پلاٹ پر پارکنگ پلازہ بنا نے کی یقین دہانی بھی کر وائی تھی جسے کئی سال گزرنے کے لاوجو د عملی جامعہ نہیں پہنا یا گیا ہے انھو ں نے کہا کہ بجلی کی طو یل بندش نے کاروبار سر گر میو ں کو بھی مفلو ج الحا ل کر دیا ہے حکو مت کو چائیے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے موثر اقدا مات اٹھائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1