انسداد ڈینگی مہم میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے تربیتی سیمینار

انسداد ڈینگی مہم میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے تربیتی سیمینار


لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی مہم میں حصہ لینے والے ملازمین کی ٹریننگ کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ضلعی اداروں کے ملازمین کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار، فوکل پرسن انسداد ڈینگی مہم ڈاکٹر فرخ سلطان ، ڈی او ہیلتھ ون ڈاکٹر سعید الہٰی اور سینئر ایڈمن آفیسر بابر بشیر نے شرکت کی محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی آئی ٹی بی کے ملازمین نے ڈینگی مہم کے لئے دئیے گئے ٹیلی فون سیٹوں کے استعمال کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی مقررین نے شرکاء کو بتایا کہ وہ ڈینگی مہم میں پوری جانفشانی اور لگن کے ساتھ حصہ لیں اور اپنے مقررہ علاقوں میں جاکر ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو جاری رکھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1