آگ سے نمٹنے کے انتظامات نہ کرنے پر تین فیکٹریاں سیل
لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں موجود خطرناک اور فائر فائٹنگ کے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والی فیکٹریوں کیخلاف کا رروائی جا ری ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز)امین اکبر چوپڑا، ضلعی انتظامیہ کے لیبر، ریسکیو1122 ، سول ڈیفنس اور محکمہ ماحولیات کے افسران نے گلشن راوی بند روڈ میں واقع علی سپےئر پارٹس،الخیر پلاسٹک اور ماجد علی سپےئر پارٹس فیکٹریوں پر چھاپہ ماراامین اکبر چوپڑا نے آپریشن کی نگرانی کی فیکٹریوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آخری نوٹسزدینے کے باوجود کوئی حفاظتی اور فائر فائٹنگ کے انتظامات نہ کیے گئے تھے جس پر تینوں فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیاڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمدجاوید قاضی نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں موجود خطرناک اور حفاظتی اقدامات نہ کرنے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی روزانہ کی بنیادوں پر کی جائے گی۔