صاحبزادہ حامد رضا ،ناصر عباس شیرازی اور حسن محی الدین قادری کی اہم ملاقات

صاحبزادہ حامد رضا ،ناصر عباس شیرازی اور حسن محی الدین قادری کی اہم ملاقات

لاہور(پ ر)مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے حسن محی الدین کی اہم ملاقات ، جس میں طالبان سے حکومتی مذاکرات، بڑھتی ہوئی دہشتگردی، عام انتخابات میں دھاندلی اور الیکشن کمیشن کے کردار سمیت پاکستان سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے آصف رضا، سنی اتحاد کونسل کے سید عمار اور پاکستان عوامی تحریک کے حسین محی الدین اور ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور بھی موجود تھے ملاقات میں ناصر عباس شیرازی نے حسن محی الدین کو 18 مئی کو سکردو میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، اسی طرح حسن محی الدین نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماں سے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ 11 مئی کو پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں اور تمام جماعتیں ملکر پاکستان کو بچانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں اس پر ناصر عباس شیرازی نے کہا وہ اس دعوت کو مجلس وحدت مسلمین کی کور کمیٹی کے سامنے رکھیں گے اجلاس میں آئندہ تین روز میں دوبارہ لاہور میں اجلاس کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے محب وطن جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1