وزیر اعظم فوج اور میڈیا گروپ میں ٹکراﺅ ختم کرائیں،ثروت اعجاز قادری

وزیر اعظم فوج اور میڈیا گروپ میں ٹکراﺅ ختم کرائیں،ثروت اعجاز قادری

لاہور (پ ر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دفاعی ادارے اور میڈیا گروپ میںٹکراﺅ کے درجہ حرارت میں کمی لانے کےلئے وزیر اعظم کردار ادا کریں ،آئی ایس آئی سمیت ملک کے دیگر دفاعی اداروں کی قربانیوں اوروطن عزیز کےلئے جدوجہد کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتاپوری قوم ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ہمارے ملک کے ادارے ترقی یافتہ ممالک میںسب سے باصلاحیت ہیں ،میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں،میڈیا کی آزادی و خود مختاری میںہی جمہوریت کی ترقی پوشیدہ ہے ،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،حکومت مذاکرات کو ترک کرکے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے کام کرے ،مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،حکومت عوام کو معاشی دلدل سے نکالنے کےلئے اقدامات کرے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دفاعی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرکے عوام کے دلوں سے پاک فوج اوردفاعی اداروں کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ ملکی سلامتی اور سازشوں کو ختم کرنے کےلئے پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1