یو ایم ٹی میں پاکستان اور چین کے باہمی تبادلے پر بین الاقوامی کانفرنس

یو ایم ٹی میں پاکستان اور چین کے باہمی تبادلے پر بین الاقوامی کانفرنس


لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پاکستان اور چین کے دو طرفہ اور باہمی تبادلے پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں بین الاقوامی مندوبین ، سفیر ، معروف دانشور، ماہرینِ تعلیم ، اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔ ریکٹر یو ایم ٹی ، ڈاکڑ حسن صہیب مراد نے مہمانانِ خصوصی اور شرکاء کو خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے، ایسے سیمینار پاکستان کی تحقیق اور تعلیمی اداروں کو ایک دوسرے سے تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے جب کبھی بھی چین کا دورہ کیا ، چینی لوگوں کی مہمان نوازی سے بھرپور متاثر ہوا۔ انہوں نے چینی اداروں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چینی اداروں کی قابلیت اور نظریے سے بے حد متاثرہوں۔ انہوں نے دو ملکوں کے درمیان یکجہتی اور دوستی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی طور پر میں جب جب بھی چینی قومی ترانہ سنتا ہوں تو صرف دو نام سمجھ میں آتے ہیں۔ پاکستان چین ، پاکستان چین۔ انہوں نے کہا ہم دو قومیں ہیں مگرممکنہ طور پر قریب تر ہیں، پاکستان اور چین کا اشتراک ایک عظیم مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔

خالد رحمان ، ڈائریکڑ جنرل ، انسٹیٹوٹ آف پالیسی سٹڈیذ نے

کہا کہ میرے لیے یہ ایک انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ میں آج یوایم ٹی کی اس اہم کانفرنس میں موجود ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4