پاک فوج شہداءکی وارث اور شہید کی موت قوم کی حیات ہے ، اعجازاحمدچوہدری

پاک فوج شہداءکی وارث اور شہید کی موت قوم کی حیات ہے ، اعجازاحمدچوہدری

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے یوم شہداءکے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ پاک فوج شہداءکی وارث ہے اور شہید کی موت قوم کی حیات ہے ۔ تحریک انصاف ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ سے مکمل اظہار یکجہتی بھی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک وطن کے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4