کھانے میں نمک کازیادہ استعمال صحت کے لئے مضر ہے،بشیر مہدی

کھانے میں نمک کازیادہ استعمال صحت کے لئے مضر ہے،بشیر مہدی

لاہور(پ ر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ یوں توکھانے میں نمک کا استعمال مزہ دوبالا کر دیتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال صحت کے لئے مضر ہے محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں بلڈ پریشر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک تحقیق کے مطابق روزمرہ کی خوراک میں نمک کی مقدار کم کر کے ہارٹ اٹیک اور فالج سے محفوظ رہا جاسکتا ہے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نمک کی مقدار میں 15فیصد تک کمی کر کے امراض قلب سے موت کا خطرہ 40 فیصد اور فالج کا 42 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے ماہرین کے مطابق نمک کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہو کر امراض قلب اور فالج کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو موت کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1