اسلام اقلیتوں کے حقوق و مفادات کا سب سے بڑا علمبردار ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

اسلام اقلیتوں کے حقوق و مفادات کا سب سے بڑا علمبردار ہے، ڈاکٹر راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور تنظیم المدارس کے مرکزی نائب اعلیٰ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق و مفادات کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے اسلام کے منافی ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے غیر مسلموں کو امن وسلامتی فراہم کرنا اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن ریسرچ اینڈ پیس اور الفکر رائٹرز فورم کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ کا عنوان ”اسلام میں اقلیتوں کے حقوق“ تھا، ورکشاپ کی صدارت ایجوکیشن ریسرچ اینڈ پیس اور الفکر رائٹرز فورم کے صدر محمد ضیاءالحق نقشبندی نے کی مقررین میں علامہ خلیل الرحمن قادری، علامہ محمد شہزاد مجددی، مولانا غلام علی اعوان، علامہ ذوالفقار مصطفیٰ ہاشمی، علامہ عبداللہ ثاقب، علامہ محبوب چشتی، مفتی انتخاب احمد اور مفتی محمد عمران حنفی شامل تھے۔