حکمران مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف فراہم کریں، فرخ مون

حکمران مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف فراہم کریں، فرخ مون

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پراپنے بیان میں کہا ہے کہ مغلیہ بادشاہوں کی طرح حکمرانی کرنے والے سیاست دان اوربڑی بڑی مرسڈیزمیں گھومنے والے جاگیردار کیاجانیں کہ غریب مزدور کے مسائل کیا ہے حکمران اگراپنی بڑی گاڑیوں سے باہرنکلیں توانہیں حقیقت معلوم ہو کہ وہ کس طرح مرکراپنی زندگی گزاررہے ہیں اوربچوں کو روٹی نہ کھلانے کیوجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں اورحکومت صرف اخبارات میںبڑے بڑے اشتہارلگواکر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں اور غریب مزدورمہنگائی اورلوڈشیڈنگ کی آگ میں مسلسل جل رہا ہے ،فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے اقتدار کے گیارہ ماہ کے دوران ایک بھی منصوبہ غریب آدمی کوریلیف دینے کیلئے نہیں بنایا اورمیٹروبس ،یوتھ فیسیٹول پراربوں لگا دیئے گئے اور غریب بیچارے روٹی کو ترس رہے ہیں ،موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے شاہانہ اخراجات کو کم کرکے مزدوروں کی تنخواہوںکو 20 ہزارتک مقررکرے تاکہ وہ بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4