گرین ٹاﺅن ، ٹاﺅن شپ سمیت ملحقہ کچی آبادیوں کے ساڑھے چار مرلہ مکانوں پرپراپرٹی ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ

گرین ٹاﺅن ، ٹاﺅن شپ سمیت ملحقہ کچی آبادیوں کے ساڑھے چار مرلہ مکانوں ...

لاہور (پ ر )جمعیت علماءاہلسنت پاکستان کے سربراہ مولانا حسین احمد اعوان ، امیر اہلسنت علامہ غلام شبیر فاروقی ، مفتی محمد صدیق کوٹ ادوی اور قاری شعیب الرحمن نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ گرین ٹاﺅن ، ٹاﺅن شپ اور اس سے ملحقہ کچی آبادیوں کے ساڑھے چار مرلہ مکانوں پر لگائے جانیوالے پراپرٹی ٹیکس کو فی الفور معاف کیا جائے اور ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1