نشے کی لعنت معاشرے کےلئے تباہی اور بربادی کا باعث ہے،سید ایاز ظہیر

نشے کی لعنت معاشرے کےلئے تباہی اور بربادی کا باعث ہے،سید ایاز ظہیر

لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا ہے کہ جوانی اللہ کی عظیم نعمت ہے۔ جوانی کی عبادت بڑھاپے سے بہتر ہے جو اشخاص نشے کی لعنت میں مبتلا ہوجاتے ہیں وہ معاشرے کے لئے تباہی اور بربادی کا باعث بنتے ہیں۔ حضور نبی کریم ﷺ نے نشہ کرنے والوں پر لعنت بھیجی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو نشہ سے پاک کرنے کے لئے ہمیں مشترکہ طور پر جدوجہد کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار خدمت آدم ٹرسٹ کے چیئرمین عامر چشتی جبکہ عمران چشتی ڈائریکٹر عامر چشتی ہسپتال سکیم نمبر 2 شمالی لاہور کے زیر اہتمام علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی کے اعزاز میں دئیے گئے۔

 عشائیہ میں کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4