بجٹ سے قبل ہی گرانفروشوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا،صوفی مسعود صدیقی

بجٹ سے قبل ہی گرانفروشوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا،صوفی مسعود صدیقی

لاہور(پ ر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیرقائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے موجودہ ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ کی آمد سے قبل ہی گراں فروشوں نے عوام پر مہنگائی کا سیلاب برپا کردیا ہے مختلف اشیاءخوردونوش اور اشیاءضرورت کی قیمتوں میں من مانی کرتے ہوئے بے پناہ اضافہ کردیا ہے جبکہ اعلیٰ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ذخیرہ اندوز مافیا نے عوام کو لوٹنے کیلئے کمر کس لی ہے مافیا کے منفی ہتھکنڈوں کی وجہ سے اشیاءمیں مصنوعی قلت پیدا کرکے اشیاءخوردونوش مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیںاور غریب عوام اس مافیا سے تنگ آچکی ہے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اشاروں پر مہنگائی کاایٹم بم عوام پرگرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے آئے روز وزیر خزانہ بار بار کہتے ہیں کہ ذرمبادلہ کے ذخائردس ارب سے زائد ہیں اور یہ بہت بہتری کا عمل ہے اگر یہ بہتری کا عمل ہے تو پھراعلیٰ حکام کوسیاسی بیان بازی اور عوام کو ریلیف دینے کے بلند وبانگ نام نہاد دعوﺅں کی بجائے مصنوعی مہنگائی پیداکرنیوالے مافیاکے خلاف فوری طورپر عملی اقدامات کرتے ہوئے حقیقی ریلیف دینا ہوگا  تاکہ غریب عوام سستے ترین نرخوں پر اشیاءخوردونوش خرید کر دووقت کی روٹی کے حصول کو آسان بناکر سکھ کا سانس لے سکیںاجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی وترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1