انٹر کی سطح پر اردو کی بہترین مارکنگ کے لئے لاہور بورڈ کی ورکشاپ

انٹر کی سطح پر اردو کی بہترین مارکنگ کے لئے لاہور بورڈ کی ورکشاپ

لاہور(ناصربشیر) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے مارکنگ کا معیار بہتر بنانے کے لئے گزشتہ روز49لارنس روڈ پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں مارکنگ اسکیم پر بحث مباحثہ ہوا، اس ورکشاپ میں لاہور کے تعلیمی اداروں کے ان اساتذہ کرام کو مدعو کیا گیا تھا جو بطور سب ایگزامینر اور ہیڈ ایگزامینر انٹر میڈیٹ کی سطح پر اردو کے مضمون کی جوابی کاپیاں مارک کرتے ہیں، ورکشاپ میں لاہوربورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ ورک، علی شاہد، اسسٹنٹ کنٹرولر شمس الرحمن، میڈم سدرہ ہیڈایگزامینرز کی پروفیسر حمیدہ الطاف نے خطاب کیا، چیئرمین نصراللہ ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غلطیوں سے پاک اور انصاف پر مبنی مارکنگ کا نظام متعارف کروا چکے ہیں اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے اس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے، اس ورکشاپ میں جن ہیڈ ایگزامینرز نے اپنی تجاویز دیں ان میں پروفیسر ڈاکٹر علی محمد خان، پروفیسر خالد رسول، پروفیسر ناصر بشیر، پروفیسر عبدالرحمن، پروفیسر ثاقب نفیس اور دیگر کے نام شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4