ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے آگاہی مہم چلائنگے،ڈاکٹر رشید ذئی

ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے آگاہی مہم چلائنگے،ڈاکٹر رشید ذئی

لاہور(پ ر)جگر کی شدیدنقصان دہ وائرس سے پیدا ہونے والی خطرناک بیماری ہیپا ٹائٹس کی شبانہ روز بڑھتی ہلاکتوں کے پیش نظر پاکستان اکیڈمی آف ہومیو فزیشنز نے زئی ویلفئیر ٹرسٹ(رجسٹرڈ) کے تعاون سے شعور اور آگہی مہم کا آغاز کیا ہے عورتوں، بچوں بالخصوص سکول کالجوں میں طلباءو طالبات کو ہیپا ٹائٹس سے حفاظتی اقدامات بارے معلومات فراہم کرنے کا وسیع پروگرام مرتب کیا ہے پہلے مرحلے میں ہیپا ٹائٹس سے بچاﺅ کے لیے لوگوں میں شعور بیدار کیا جائے گا اور دوسرے مرحلہ میںپنجاب بھر کے 36اضلاع اور تحصیلوں میں ہیپا ٹائٹس میںمبتلاافراد کا کلینیکل ٹیسٹ کرکے سکریننگ کیا جائے گا اوروائرس کی موجودگی والے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی یہ بات چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رشید زئی نے ایک بیان میںبتائی انہوں نے کہا کہ انکی میڈیکل ٹیم میں سینکڑوں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹروں ۔حکماءاور ہومیو ڈاکٹروں نے عملی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈاکٹر رشید زئی نے کہا کہ ہم سوسائٹی کی اہم شخصیات ایجوکیشن،وکلائ، ججز،ایم پی اے،ایم این اے،تاجران ،این جی اوز،صحافی برادری،فارما سیٹویکلز،ریٹائر فوجی اور سول آفیسرز کی مشاورت سے زئی ویلفئیر ٹرسٹ کے جذبہ خدمت انسانیت کے تحت ہیپا ٹائٹس کے خلاف بھر پور مہم چلائیں گے اس موقع پر انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوے کہا کہ جراثیم آلود ہ پانی ،ناقص خوراک ،جعلی ادویات اور جعلی ڈاکٹروں پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کرے تاکہ بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکے۔میڈیکل سپیشلیٹ ڈاکٹر سمیع اللہ ،ڈاکٹر رستم بھٹی،ڈاکٹر نور اختر،ڈاکٹر اعظم بھٹی،ڈاکٹر توقیر اختر ِاور ڈاکٹر احمد بھٹی سمیت ہومیو ڈاکٹرمحمد افضل میو ،ڈاکٹر ایم اے خان،ڈاکٹر بشیر رانا،ڈاکٹر سجاد،ڈاکٹر چاند،ڈاکٹر طاہرہ،ڈاکٹر کرن،ڈاکٹر عاطفہ سرفراز،ڈاکٹر عمرانہ ریحان،ڈاکٹر نظامی،ڈاکٹر نیازی،ڈاکٹرمسز عبد الرحمان،ڈاکٹر جہانگیر سلیمی،ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر تنویر احمد،ڈاکٹر زینت تبسم،ڈاکٹر چاندنی ظل ہمائ،ڈاکٹر ناصرہ،ڈاکٹر منیر شاکر،ڈاکٹر زبیر،ڈاکٹر آسیہ،ڈاکٹر افتخار وارث،ڈاکٹر حمیرا مقصود،ڈاکٹر محمد محمود قریشی،ڈاکٹر ریحان حمید،ڈاکٹر محمد نصیب اللہ خان،ڈاکٹر مسز ہما نصیب خان ،ڈاکٹر مجید ،ڈاکٹر اصغر کھوکھر،ڈاکٹر طاہر محمود سیالکوٹ،ڈاکٹرمحمد یسین شور کوٹ،ڈاکٹر ارشاد لاہور،ڈاکٹر عمران سندھو گجرات،ڈاکٹرانیس علوی گجرات،داکٹر سونیا لاہور،ڈاکٹر خواجہ کاشف راولپنڈی،ڈاکٹر محسن راولپنڈی،ڈاکٹر خالد صدیقی ناروال،ڈاکٹر میجر نرگس ناروال،ڈاکٹر میر افضل کوہستان،ڈاکٹر شعیب اٹک،ڈاکٹر ظفر حسین اٹک ،ڈاکٹر طاہر محمود ہری پور ہزارہ،ڈاکٹر سفیر ہری پور ہزارہ،ڈاکٹر راجہ فہد،ڈاکٹر مشتاق ہری پور ہزارہ،ڈاکٹر اعجاز جہلم،ڈاکٹر شریف کمالیہ ،ڈاکٹر افتخار انجم کمالیہ ۔ڈاکٹر اکرام کمالیہ ،ڈاکٹر راشد کمالیہ،ڈاکٹر شیر محمد چکوال،ڈاکٹر طارق فیصل آباد،ڈاکٹر ماجد ملتان،ڈاکٹر ہاشم ملتان،ڈاکٹر انم لاہور،ڈاکٹر شیراز شاہد گجرات،ڈاکٹر رضوان رضا لاہور،ڈاکٹر ظفر اللہ ساجد قصور،ڈاکٹر رانا جاویدچونیا ں،ڈاکٹر حافظ محمد خلیل اور ڈاکٹر روبینہ خان لاہور نے ہیپاتائٹس کے مریضوں کا مفت ٹیسٹ اور مفت علاج کرنے کا اعلان کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1