حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا،نصیر احمد

حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا،نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ اہور کے زیر اہتمام لیبر ڈے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد ، عمر حیات تبسم ، توقیر اکرم ، رائے علی حسین ایڈووکیٹ، شبانہ اظہر چوہدری ، عبدالکریم میو نے کہا کہ (ن )لیگ کا سابق اور موجودہ دور مزدوروں کے معاشی قتل کا دور ہے حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی ایشیائی ممالک میں انتہائی اونچے درجے تک پہنچ چکی ہے اور مہنگائی میں پاکستان ایشیائی ممالک میں اوّل نمبر پر آگیا ہے لوڈشیڈنگ اور ڈالر کی سٹہ بازی سے صنعتیں بند ہوچکی ہیں صرف فیصل آباد اور لاہور میں ہزاروں کارخانے بند ہو چکے ہیں اور دیہاڑی دار مزدور ظلم اور مہنگائی کی چکی میں پس چکا ہے ، مسلم لیگ( ن )کے پاس مزدوروں کے لئے نہ تو کوئی ویژن ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی مسلم لیگ( ن) سرمایہ داروں کی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ ہی سے سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کر تی ہے ، مسلم لیگ( ن) کی حکومت دوسر ا بجٹ پیش کر نے جارہی ہے اور وزیر خزانہ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ملازموں کی تنخواہیں اور غریب پنشنرز کی پینشن نہیں بڑھائیں گے سابق بجٹ میں بھی سرمایہ داروں کو تحفظ فراہم کیا گیا تھا اور اب بھی مزدوروں اور ملازموں کی بجائے بجٹ میں سرمایہ دار اور ٹیکس چوروں کو ریلیف دیا جائے گا ، مزدوروں کے معاشی قتل اور نام نہاد نجکاری کے خلاف پیپلز پارٹی تحریک سمیت ہر آپشن استعمال کر ے گی۔