پاکستان کواقتصادی طاقت بنانے کاروڈمیپ نوازشریف کے پاس ہے ،کامران مائیکل

پاکستان کواقتصادی طاقت بنانے کاروڈمیپ نوازشریف کے پاس ہے ،کامران مائیکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

(پ ر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کواقتصادی طاقت بنانے کاروڈمیپ وزیراعظم میاں نوازشریف کے پاس ہے ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف قومی مفادمیں دوررس فیصلے کررہے ہیں۔سیاسی رواداری اورقومی یکجہتی کے فروغ کیلئے تلخیاں فراموش کرناہوں گی۔میاں نوازشریف کووزارت عظمیٰ میں کوئی دلچسپی نہیں ،وہ محرومیوں کے مارے پاکستانیوں کیلئے نجات دہندہ بن کرآئے ہیں۔بلوچ رہنماﺅں سمیت قوم پرست سیاستدانوں کاقومی دھارے میں آناوزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن پرستی کاآئینہ دارہے۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے قومی ایجنڈے کی حمایت کرنے پرہم جمہوری قوتوں کے بیحد ممنون ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف رواں دورہ برطانیہ سے دونوں ملکوں کے درمیان سماجی ومعاشی رابطے مزید مضبوط ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ مورخ پچھلے حکمرانوںکانام تاریخ کی کتاب میں ایک ناکام اورمتنازعہ صدر کی حیثیت سے لکھے گا ۔اگرعمران خان سنجیدہ بات اورتعمیری سیاست نہیں کرسکتے توحساس ایشوزپرخاموش رہاکریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی قدسے بڑی باتیں کرنے کی عادت چھوڑدیں ۔اس نازک وقت میں پاکستان منفی اندازسیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان منتخب حکومت کوڈرانے دھمکانے کی بجائے جمہوری اندازمیں اپناموقف پیش کریں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے حکمرانوں نے اپنے ادوار میں پاکستان کی سا لمیت اورمعیشت پرگہرے زخم لگائے ،انہوں نے اپنے ہاتھوں سے جونفرت اورتعصب کابیج بو ئے ہیں اس سے اگنے والے کانٹے انہیں ہرصورت سمیٹناہوں گے۔