کروڑوں روپے کا لوہا چوری کرنے کا کیس،4ملزموں کی ضمانتیں منظور
لاہور ( نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے کروڑوں روپے لوہا چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث 4ملزمان کی ضمانتیں50ہزار مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہیں۔استغاثہ کے مطابق ملزمان بشیر کباڑیہ ،واجد محموداوراللہ دتہ پر الزام ہے کہ وہ ہیوی مشین ، گیئر،لوہے کے پائپ ،ٹرک کے رم اور مختلف دیگر پارٹس جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
چوری کرنے میں ملو ث ہیں جس کے بعد تھانہ چوہنگ پولیس نے سعد اللہ خان کی مدعیت میں مذکورہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں جمع کروارکھا ہے ۔گزشتہ روز ملزمان نے فاضل عدالت میں درخواست ضمانتیں دائر کیں جسے فاضل جج نے منظور کرلیا ہے ۔