پیپلز پارٹی او رمسلم لیگ(ن) نے مزدورں کا صرفنام استعمال کیا،یاسر گیلانی

پیپلز پارٹی او رمسلم لیگ(ن) نے مزدورں کا صرفنام استعمال کیا،یاسر گیلانی

لاہور(پ ر)تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مزدوروں کا صرف نام استعمال کیا ہے ریلیف کبھی بھی نہیں دیا تحریک انصاف تبدیلی کی ضامن ہے ملک میں تبدیلی عمران خان کے ویژن کے مطابق آئے گی انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-2 کے عہدےداران اکبر علی انجم، ندیم مبشر سندھو، میاں محمد علی، ارشاد سیٹھی، افضال ایڈووکیٹ، نواز خان، سلیم مسیح اور زاہد حسین کے ہمراہ یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایک عرصہ سے اقتدار میں رہنے والی دونوں جماعتوں نے ملک میں بندربانٹ لگا رکھی ہے اور اقتدار میں آ کر اپنوں کو نوازتے ہیں عام آدمی کا دونوں جماعتوں نے استحصال کیا ہے تحریک انصاف اس رویے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ملک میں تبدیلی کے لئے کوشش کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1