تحریک انصافعمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائے گی،سعدیہ سہیل

تحریک انصافعمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائے گی،سعدیہ سہیل

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بنانے کی خواہاں ہے یوم مئی کے حوالے سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرانی سیاسی جماعتیں صرف مزدوروں کی باتیں کرتی ہیں عملی طور پر ان کی کارکردگی زیرو ہے انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جو پانچ، پانچ مرتبہ اقتدار کی باریاں لے چکی ہیں اور خاص طور پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی پانچ، پانچ باریاں لینے کے باوجود عوام اور ملک کی حالت بہتر نہیں بنا سکے بلکہ ان کی مفادپرستی کی وجہ سے ملک و قوم کی حالت اور زیادہ بدتر ہوئی ہے جو لوگ پانچ مرتبہ اقتدار ملنے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکے وہ اب مزید بھی کچھ نہیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1