ڈگری کالج ہئیر کی تکمیل پر شہباز شریف کے مشکور ہیں،حاجی عبدالجبار

ڈگری کالج ہئیر کی تکمیل پر شہباز شریف کے مشکور ہیں،حاجی عبدالجبار

لاہور(پ ر)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ڈگری کالج ہئیر کی تیزی سے تکمیل اور ہیر تا صوئے آصل 16کلو میٹر روڈ کارپٹ منظوری پردل کی اتھاہء گہرائیوں سے مشکور ہیں۔یہ بات حاجی عبدالجبار مغل امیدوار وائس چیئرمین یونین کونسل193(ہئیر)نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر پنجاب کے ہئیر ڈگری کالج کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے کی۔ اس موقع پر طلحہ برکی ،رانا مبشر اقبال،راو شہاب الدین ،حاجی عبدالمجید مغل ،طاہر علوی ،لطیف مغل ،سرور ببوو دیگر مسلم لیگی ورکرز بھی موجود تھے۔عبدالجبار نے کہا کہ ڈگری کالج کے قیام سے اب ہمارے بچے اعلیٰ زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ملکی ترقی و استحکام میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں گے دوسری جانب کارپٹ روڈ بننے سے روزانہ ہزاروں غریب راہگیروں کو فائدہ ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4