حکومت او ر افواج کے باہمی رشتے کو کمزور نہیں ہونے دیں گے،چودھری عبدالغفور

حکومت او ر افواج کے باہمی رشتے کو کمزور نہیں ہونے دیں گے،چودھری عبدالغفور

لاہور(جنرل رپورٹر) سابق صوبائی وزےر پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے یوم شہداءکے سلسلے میں میجر شبیر شریف شہید و دیگر شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہدا ءہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جو قومیں اپنے شہداءکو یاد رکھتی ہیں تاریخ انہیںیاد رکھتی ہے اور جو فراموش کر دیتی ہیں تاریخ بھی انہیں فراموش کر دیتی ہیں انہوں نے کہا کہ9 1 کروڑ عوام پاکستان کے سپاہی ہیں یہ ملک و قوم کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں دشمن ہمیں کمزور نہ سمجھے پاکستانی قوم ملک کے دفاع کے لئے متحد ہے انہوں نے کہاکہ پوری قوم شہداءکو خراج تحسین پیش کرتی ہے، مسلم لیگ( ن )کی حکومت افواج اور عوام کے باہمی رشتے کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیگی پوری قوم بہادر افواج کی پشت پر ہے، مسلح افواج ہمارا قابل فخر قومی اثاثہ ہیں، بہادر بیٹوں کی پرورش کرنے والے والدین لائق تحسین ہیں، قوم کے کل کیلئے اپنا آج قربان کرنیوالے یہ عظیم فرزند ہمارے اصل محسن ہیں، یہ دن ہمیں وطن عزیز کے ان بہادر جانبازوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانیں مادر وطن کے دفاع کی نذر کر دیں ان شہیدوں کا مقدس لہو ہمیشہ پوری قوم بلخصوص مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کے دلوں میں دفاع وطن کے عزم کو زندہ رکھے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1