سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سین جج سید حامد حسین کے اعزازمیں الوداعی تقریب

سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سین جج سید حامد حسین کے اعزازمیں الوداعی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری محمد اشتیاق کی جانب سے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سین جج لاہور سید حامد حسین شاہ کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز اور سینئر سول ججز،لاہوربار کے عہدیداران سمیت وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود، عبدالقیوم خان، علی نواز، سینئر سول جج سید احمد وٹواور شیر عباس اعوان سمیت دیگر متعدد جج صاحبان نے شرکت کی ۔تقریب میں لاہور بار کے عہدیدران جن میں سلیم لادھی، قسیم اسلم ہنجرا ، غلام عباس ساحر سمیت سنیئر وکلاءبھی شریک تھے ۔اس موقع پر لاہور بار کے صدر چودھری اشتیاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق سیشن جج لاہور سید حامد حسین شاہ بہت نفیس اور انصاف پسند ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے میں پیش پیش رہے ہیں۔