قتل کے مقدمہ کی سماعت 13مئی تک ملتوی

قتل کے مقدمہ کی سماعت 13مئی تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے قتل کے مقدمہ کی سماعت 13مئی تک ملتوی کردی ہے ۔فاضل عدالت میں محمد خالد کی جانب سے دائر استغاثہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ غلام حیدر اور اسکے کے دیگرساتھیوں نے مل کر سائل کے بھائی تنویر کے قتل کیس میں زبردستی چھت پر لٹکا کر تشدد کا نشانہ بناکر بیان ریکارڈ کئے گے ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارراوئی کا حکم دے جس پرفاضل جج نے مذکورہ کیس کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4