حبس بے جا کی درخواستوں پر کارروائی ، شیر خوار سمیت3سال کی بچی بازیاب

حبس بے جا کی درخواستوں پر کارروائی ، شیر خوار سمیت3سال کی بچی بازیاب

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں 2ایڈیشنل سیشن ججوں نے دائر حبس بے جا کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 6ماہ کے شیر خوار بچے اور3سال کی بچی کو باپ سے بازیاب کرواکر درخواست گزار ماﺅں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔فاضل عدالت نے گلبرک کی رہائشی درخواست گزار حمیرااورجنوبی چھاﺅنی کی رہائشی درخواست گزار فردوس بی بی کی جانب سے دائر حبس بے جاکی درخواستوں میں موقف اختیا رکررکھاتھا کہ ان کے شوہروں نے انہیں مار پیٹ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھروں سے نکال کر زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو بازیاب کرواکر ماﺅں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل عدالت نے بذریعہ ایس ایچ اوز دونوں بچوں کو بازیاب کرواکر جس میں شیر خوار بچہ کو اسکی ماں حمیرا جبکہ 3سالہ بچی زینب کو اسکی ماں فردوس بی بی کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواستیں نمٹا دی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4