مزدوروں کے نام پر سجائی جانےوالی لیبر کانفرنس میں مزدورکو کچھ نہیں ملا،جمشید ا چیمہ

مزدوروں کے نام پر سجائی جانےوالی لیبر کانفرنس میں مزدورکو کچھ نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں مزدوروں کے نام پر سجائی جانےوالی لیبر کانفرنس میں مزدورکو تو کچھ نہیں ملا لیکن پنجاب حکومت نے اپنی تشہیر پر ضرور کروڑوں خرچ کر دیئے ، اس وقت ملک کی 60فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے ، 41فیصد بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے انڈر ویٹ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمران مزدور طبقے کی بات تو کرتے ہیں لیکن انکی فلاح و بہبود کےلئے عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے ان کا استحصال کر تے ہیں ۔ آج بھی ساری پالیسیاں اشرافیہ کے مفاد کو مد نظر رکھ کر بنائی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدور کئی روز تک لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے رہے لیکن کسی حکومتی نمائندے نے ان کی بات نہیں سنی لیکن آج حکمران انکے لئے بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہاکہ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق 45میں سے صرف 17فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ غریب سوال کرتے ہیں کہ ایئرکنڈیشنر ہوٹلوں میں مزدوروں کے نام پر کئی روز تک قیام کرنا کہاں کا انصاف ہے ، اس قیام سے مزدوروں کو تو کوئی حقوق نہیں ملے ۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور عوام عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں اور بہت جلد مزدورں کے ساتھ اور انکی دعاﺅں سے تحریک انصاف حکمران جماعت ہو گی ۔