کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے مقدمہ میں6ملزمان کی ضمانتیں خارج

کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے مقدمہ میں6ملزمان کی ...

لاہور(نامہ نگار)کسٹم عدالت نے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے مقدمہ میں ملوث 6ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔استعاثہ کے مطابق ملزمان عامر یوسف، وسیم احمد، اعجازاحمد، طارق معراج، فیصل ظہور اور خالد علی کے خلاف کسٹم پولیس نے کسٹم ڈیوٹی میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروارکھا ہے ۔فاضل عدالت میں گزشتہ روز مذکورہ تمام ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانتیں دائر کی گئیں جسے فاضل جج نے خارج کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4