سابق ملازمہ جھوٹا چوری کامقدمہ درج کروانے پر سیشن عدالت پہنچ گئی
لاہور(نامہ نگار)گلبرک میں واقع فیرونیٹ ریسٹورینٹ کی سابقہ ملازمہ مالک کی جانب سے جھوٹا چوری کامقدمہ درج کروانے پر انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ اقبال نے درخواست گزار خاتون کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت میں درخواست گزار حامزہ مختار نے اپنے وکیل عامر سعید کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سائلہ ایم ایم عالم روڈ پر واقع فیرونیٹ ریسٹورینٹ میں 2سال قبل ملازمت کرتی تھی لیکن ہوٹل مالک کی ایماءپر مینجر سلیم خان نے اسکے خلاف جھوٹا چوری کا مقدمہ درج کروادیا ہے۔
جبکہ متعلقہ پولیس بھی اپنی تفتیش میں اسے بے گنا ہ قرار دے چکی ہے