پی ٹی آئی کی خواتین 11 مئی کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گی، عبدالعلیم خان

پی ٹی آئی کی خواتین 11 مئی کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گی، عبدالعلیم خان

لاہور (پ ر) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا شعبہ خواتین 11 مئی کے احتجاج کے لئے بھرپور تیاری کرے اور عمران خان کی کال پر انتہائی منظم انداز میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف آواز بلند کی جاسکے۔ پی ٹی آئی شعبہ خواتین لاہور کے زیراہتمام پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوگوں کے چولہے ٹھنڈے کرنے اور بے روزگاری میں اضافہ کرنے والے حکمرانوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا وقت آگیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4