مسلم لیگ(ن) کی حکومت مزدورں کو ریلیف دینے کیلئے پر عز م ہے،رانا بابر

مسلم لیگ(ن) کی حکومت مزدورں کو ریلیف دینے کیلئے پر عز م ہے،رانا بابر


لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ مزدور اللہ کا دوست ہوتا ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔ حکومت محنت کش طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے ہماری کوشش ہے کہ آجر اور اجیر کے درمیان تعلقات کار افہام و تفہیم کی بنیاد پر استوار ہوں تاکہ سب مل جل کر قوم کی ترقی کے عمل میں حصہ لیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت مزدوروں کو ریلیف دینے میں پرعزم ہے ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی نظم و نسق اورپالیسیوں میں شفافیت اورمیرٹ ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کا طرہ امتیازرہا ہے میرٹ پالیسی پر عملدر آمد اورکرپشن سے پاک نظام ہی ملک کو ترقی کی مزل سے ہمکنار کرسکتا ہے صوبے میں میرٹ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہاہے اورکرپشن کے خاتمے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4