بد ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا،علامہ یوسف اعوان

بد ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا،علامہ یوسف اعوان


لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی علماء و مشایخ ونگ پنجاب کے صدر و رُکن اسلامی نظر یاتی کو نسل پیر علامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بد تر ین لوڈ شیڈ نگ نے عوام کی زندگیاں مشکل کر دی ہیں۔

جبکہ حکمران سر کاری دورے کر تے ہوئے عوام کی خون پسینے کی کمائی اڑا رہے ہیں اور شہر ی دلبر داشتہ ہو کر خود کشیاں کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی نعر ے لگا کر عوام کو گمراہ کر نے والوں نے اب تک لوڈ شیڈ نگ پر قابو نہیں پایا بلکہ پارلیمنٹ کا ہی بل ادا نہیں ہو ا یہ باعث شرم ہے انہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران کو حل کر نے کی بجائے حکومت وقت لوٹ مارکر تے ہوئے اپنی شاہی حکمرانی کر نے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ ملک ،دہشت گر دی ،غر بت اور مسائل کا شکار ہے جبکہ ہمارے حکمران اپنی فیملی کے ساتھ سرکاری خرچ پر دورے کر تے ہوئے اپنے کاروباری سر گر میوں کو فروغ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو اندھیر وں سے نکالنے والوں کو شاید اندھیر ے کا مطلب ہی نہیں پتہ اُن کو صرف شاہی حکومت کر نی آتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4