اچھرہ ، موٹر سائیکل سوار جوڑے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا

اچھرہ ، موٹر سائیکل سوار جوڑے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا


لاہور(کرائم سیل ) اچھرہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار جوڑے کو موٹر سائیکل سوار جوڑے نے ہی فائرنگ کرکے زخمی کردیا، چار گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والی عائشہ نے پولیس کو اپنے ہی دوست کے خلاف بیان دیکر زخمی حالت میں ہی گرفتار کروادیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مزنگ کی عائشہ اپنے دوست عدیل کے ہمراہ جارہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار جوڑے نے گولیاں مار کر دونوں کو زخمی کردیا ۔زخمی ہونے والی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والے کا نام شہباز ہے جو عدیل کا قریبی دوست ہے دونوں ملکر مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس نے عدیل سے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کے مطابق حالات مشکوک ہیں تفتیش جاری ہے، شہباز کی گرفتاری کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے معاملہ عشق معشوقی کا ہے ۔

مزید : علاقائی