نیویارک سے لاہور آنے والا مسافر جہاز میں جاں بحق ہوگیا‘ غلام حسین 14 سال بعد بیٹی کی شادی کےلئے آ رہا تھا

نیویارک سے لاہور آنے والا مسافر جہاز میں جاں بحق ہوگیا‘ غلام حسین 14 سال بعد ...

لاہور (کرائم سیل) نیویارک سے لاہور آنے والا 60 سالہ مسافر دوران پرواز جہاز میں جاں بحق ہوگیا۔ متوفی 14 سال بعد بیٹی کی شادی میں شرکت کیلئے وطن واپس آ رہا تھا۔ نیویارک سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 722 میں مسافر غلام حسین سفر کررہا تھاکہ لاہور میں جہاز کے لینڈ کرنے سے ایک گھنٹہ قبل جاں بحق ہوگیا۔ ایئرپورٹ پولیس نے مسافر غلام حسین کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی ہے۔

مزید : علاقائی