مختلف جگہوں پر آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

مختلف جگہوں پر آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر


لاہور(کرائم سیل ) شہر میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بتایا جاتا ہے کہ شادباغ کے علاقہ میں شہری کے گھر میںآگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں قیمتی گھریلو سامان جل گیا جبکہ سول لائن کے علاقہ میں واقع ایک ٹریول ایجنسی میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیتی سامان جل گیا۔

مزید : علاقائی