بیوی پر تیزاب پھینکنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14سال قید‘ 2 لاکھ جرمانہ

بیوی پر تیزاب پھینکنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14سال قید‘ 2 لاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نامہ نگار ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شبیر کو 14سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیاہے۔ استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزم نے اوکاڑہ کے علاقہ میں نشہ کرنے کے لئے پیسے نہ دینے پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ پولیس نے متاثر خاتون کی درخواست اسکے شوہر پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ روز فاضل جج نے وکلاءکے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی مین جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم سنایا ہے۔

مزید :

علاقائی -