ایس ایچ او تھانہ ستوکتلہ کو شو کاز نوٹس جاری

ایس ایچ او تھانہ ستوکتلہ کو شو کاز نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود نے معمولی جھگڑے پر نوجوان کو اغوا کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث خطرناک ملزم اعجاز عرف ججی کے خلاف جیل میں مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ستوکتلہ کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے8 مئی تک سماعت ملتوی کردی ہے ۔مقدمہ میں استغاثہ کے 2 گواہواں ڈاکٹر عرفان مسعود اور محمد آصف کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے جس کے لئے ایس ایچ او تھانہ ستوکتلہ کو عدالت نے حکم جاری کیا تھا لیکن وہ گواہوں سمیت عدالت پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کئے ہیں۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے موبائل فون کے پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہونے کی رنجش میں چیچو کی ملیاں شیخوپورہ سے انیس مہدی کو اغوا ءکیا اور لاہور لا کر تھانہ ستوکتلہ کے علاقہ میں اسے فاےرنگ کرکے قتل کردیا جس پر23 مئی2005 ءکو مقدمہ درج ہوا تاہم سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزم کو خطرناک قرار دیا جس پر اس کے خلاف مقدمہ کی سماعت جیل میں کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی