شانی ڈکیت گینگ کے3ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیاگیا

شانی ڈکیت گینگ کے3ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیاگیا
 شانی ڈکیت گینگ کے3ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیاگیا

  

لاہور ( کرائم سیل ) ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار کی ہدایت پر سبزہ زار پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث شانی ڈکیت گینگ کے3ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی ،موٹر سائیکل،موبائلز، پسٹلز،گولیاںبرآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ملک اویس نے ڈی ایس پی رانااسلام کی سربراہی میںایس ایچ ا وسبزہ زارذو الفقار علی بھٹہ و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس ٹیم نے دن رات کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ذیشان عرف شانی ڈکیت گینگ کے 3ملزمان کوسر غنہ سمیت گرفتارکر لیا ۔ملزمان واردات کے لیے اپنی موٹر سا ئیکلوںکے نمبر تبدیل کر کے مو ٹر سائیکل پر آتے جاتے لوگوں سے ا سلحہ کے زورپرنقدی، موٹر سائیکلز،موبائل وغیرہ چھین لیتے ۔ملزمان کے قبضہ سے10ہزار نقدی،1موٹر سائیکل ہنڈا 125،6موبائل فونز،3 پسٹلزاور15گولیاںبرآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان میںذیشان عرف شانی ،رمضان اورعبدالرحیم شامل ہیں۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش متعدد وارداتوں کاانکشاف بھی کیا اورملزمان سے تھانہ سبزازار کے07مقدمات بھی ٹریس ہوئے۔ملزمان میں ذیشان عرف شانی ریکارڈےافتہ ملزم ہے۔ خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں ریڈنگ پارٹی کو ڈی آئی جی آپریشنز نے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔

مزید : علاقائی