راوی روڈ شوہر نے گھر سے بھاگنے والی بیوی اور آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

راوی روڈ شوہر نے گھر سے بھاگنے والی بیوی اور آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
 راوی روڈ شوہر نے گھر سے بھاگنے والی بیوی اور آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لا ہو ر (شعیب بھٹی)راوی روڈ کے علاقہ میں گھر سے فرار ہونے والی 2بچوں کی ماں کو شوہر نے غیرت کے نام فائرنگ کرکے 40سالہ خا نہ بدو ش آشناء سمیت قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں بھجواکر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ پو لیس کے مطا بق ملزم ممتاز عرف تاجی گجر کی بیوی 2بچوں کی ماں 35سالہ رضیہ بی بی شاہدرہ جھگیاں کی رہائشی تھی۔ وہ 5روز قبل ا پنے آشنا 40سا لہ لیا قت کے سا تھ فرا ر ہو گئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا ، اسی بناء پر اس نے گزشتہ روز طلاق دینے کے بہانے اسے بتی چوک راوی روڈ بلوایا جس پر وہ اپنے آشناء کے ہمراہ وہاں پہنچ گئی جہاں ملزم نے دونوں کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔مقامی افراد نے انہیں فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں پر دونوں چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے ،بعدازاں پولیس بھی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی ۔ایس ایچ او راوی روڈ ناصر حمید نے نمائندہ \"پاکستان\"سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ رضیہ بی بی پہلے بھی متعدد بار گھر سے فرار ہوئی تھی جس پر اسکا خاوند کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا ،اسی رنجش کو دل میں رکھتے ہوئے دوبارہ پھر گھر سے فرار ہونے کی پاداش میں ملزم ممتاز عرف تاجی گجر نے گزشتہ روز اپنی بیوی سمیت اسکے آشنا کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اوراس کے خلاف مقتولہ رضیہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

مزید : علاقائی