کوٹ عبدالمالک بھتہ مانگنے اور ڈکیتی کرنے والے خطرناک گینگ سمیت 9 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا

کوٹ عبدالمالک بھتہ مانگنے اور ڈکیتی کرنے والے خطرناک گینگ سمیت 9 ملزموں کو ...
 کوٹ عبدالمالک بھتہ مانگنے اور ڈکیتی کرنے والے خطرناک گینگ سمیت 9 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا

  

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) ڈی پی ا و شیخوپورہ محمد افضال کوثر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سر کل فیروزوالہ چو ہدری احسان الٰہی کھو کھر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھا نہ فیکٹری ایریا افتخا ر احمد وریا، اے ایس آئی ولی حسن پا شا، اے ایس آئی رضا مصطفےٰ ، دیگر ٹیم ذکا اللہ ،نصیر احمد ، محمد ریاض ،محمد اقبال پر مشتمل پولیس پا رٹی نے چھا پے ما ر کر علا قہ میں پیپلز پا رٹی ضلع شیخوپورہ کے رہنما ملک جا وید شہبازہیرا سے پچاس لاکھ رو پے بھتہ ما نگتے اور علا قہ میں ڈکیتی کی وارداتیں کر نے والے خطرناک گینگ سمیت 9ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ وگو لیاں برآمد کرلیں۔ ایس ایچ او افتخا ر وریا نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او شیخوپورہ نے علا قہ سے جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کی ہدایت کی جس پر ڈی ایس پی کی نگرانی میں پولیس ریڈنگ پا رٹی نے علا قہ سے تا جروں ،کا روبا ری شخصیات اور ضلع شیخوپورہ پیپلز پا رٹی کے رہنما ملک جا وید شہبازہیرا سے پچا س لاکھ رو پیہ بھتہ ما نگنے والے بھتہ گروپ کے سر غنہ اظہر عرف سنی گینگ سمیت فراز عرف جج پٹھان ،مہمو نوحی غلام مصطفی کو ٹ عبدالمالک ،شہباز ،محمد آصف کو گر فتار کر لیا جبکہ انکے مفرور ساتھیوں امین جو نیر ،تاج عرف تا جو ، تنویر عرف تیرو کی گر فتا ری کے لئے پولیس چھا پے ما ررہی ہے ۔گر فتار ہو نے والے بھتہ ما فیا گرو ہ نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ دو سرے بھتہ گروہ میں شو کت اور پپو سپیرا شا مل ہیں انکے قبضہ سے مسروقہ رقم پانچ لاکھ 38ہزار رو پے اور منشیات 1200سو کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے ۔دو نوں بھتہ گروپوں نے علا قہ میں دہشت مچا رکھی تھی ،وہ فون کر کے سیا سی رہنماؤں اور کا روباری شخصیات سے بھتہ طلب کر تے تھے ۔ گر فتار ہو نے والے بھتہ گروپ کے سر غنہ اظہر عرف سنی کا بھا ئی دو بئی میں مقیم ہے اور وہ وہاں سے تا جروں اورسیا سی رہنماؤں کو فو ن کر تا ہے کہ میرے بھا ئی کو رقم دے دوورنہ قتل کر دیں گے ۔دریں اثنا اے ایس آئی رضا مصطفی کی سرکردگی میں پو لیس پا رٹی نے ڈکیتی کی سنگین وارداتیں کر کے لو ٹنے والے خطر ناک گرو ہ کے پا نچ ارکان وسیم ،شکیل، عمران، جہا نگیروغیرہ کو گر فتار کر کے اسلحہ برآ مد کر لیا مزید تفتیش جا ری ہے۔ ڈی پی او شیخو پو رہ نے خطر ناک گرو ہ اور بھتہ گروپوں کو گر فتار کر نے پر پولیس ریڈنگ پا رٹی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : علاقائی