باپ بیٹی کا قتل بھانجے کا جوئے کے اڈے پر جھگڑے کا شاخسانہ نکلا مقتولین سپردخاک

باپ بیٹی کا قتل بھانجے کا جوئے کے اڈے پر جھگڑے کا شاخسانہ نکلا مقتولین ...
 باپ بیٹی کا قتل بھانجے کا جوئے کے اڈے پر جھگڑے کا شاخسانہ نکلا مقتولین سپردخاک
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ملک خیام رفیق)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں باپ بیٹی کاقتل جوئے کے اڈے پرہو نے والے جھگڑے کا شاخسانہ نکلا، پولیس ملزم پکڑے میں ناکام رہی جبکہ قتل ہو نے والے باپ بیٹی کو سینکڑوں افرادکی مو جودگی میں آہو ں اور سسکیوں کے ساتھ سپر د خاک کر دیا گیا ،ایک ہی گھر سے دو جنا زے اٹھنے پرمو قع پر مو جو دہر فرد کی آنکھ نم نظر آئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ برکت ٹاؤن کے رہائشی ابراہیم کا بھا نجا سہیل اتوار کے روز لبھا عرف پنکی کے اڈے پر جو اء کھیلنے گیا اور 8ہزار کی رقم ہار گیا، جب اڈے کے مالک لبھا نے رقم ما نگی تو سہیل نے کہا میرے پاس رقم نہ ہے جس پر ملزم نے اس کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر سے رقم منگوانے کا کہا ۔جب مقتول ابراہیم کو علم ہوا تو اس نے مو قع پر پہنچ کر اپنے بھا نجے کو باز یا ب کر وا لیا،اس دوران ان کا آپس میں جھگڑا بھی ہوا ۔2روزقبل ابراہیم اپنی 2بیٹیوں سائرہ اور عائشہ کو علاقے میں واقع سکول سے چھٹی ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر لیکر واپس گھر جا رہا تھا کہ لبھاعرف پنکی نے دیگر مسلح افراد کے ساتھ ان کا تعاقب کرتے ہوئے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نیتجہ میں ابراہیم اور اس کی4سالہ بیٹی سائرہ موقع پر جاں بحق جبکہ5سالہ عائشہ فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئی ۔ اطلاع ملنے پر امدای ٹیمیں اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمی ہونے والی لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے فوری طبی امدا کے بعد ڈسچارج کر دیا ۔با پ بیٹی کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام برپا ہوگیا ۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں او رباپ بیٹی کو سینکڑوں افرادکی مو جودگی میںآہو ں اور سسکیوں کے ساتھ سپر د خاک کر دیا گیا ۔ مقتول 4بچوں کا باپ تھا۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کے مطابق مقتو ل کے بھا ئی کی درخواست پر ملزمان کے خلا ف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتا ری کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔مقتول کے مامو ں عارف اور بھا ئی نے کہاہے کہ ملزمان نے ابرا ہیم کو قتل کر کے سخت زیا دتی کی ہے، ہما ر ی اعلیٰ احکام سے درخواست ہے کہ ہمیں انصاف فر اہم کیا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -