پنجاب یونیورسٹی، نوجوان نے سپروائزر اور سیکیورٹی گارڈ کوزخمی کردیا
لاہور (کرائم سیل) پنجاب یونیورسٹی کے داخلی گیٹ پر گزشتہ رات چیکنگ کے لئے روکنے پر ایک نوجوان نے چھریوں کے پے در پے وار کرکے سپروائزر اور سیکیورٹی کارڈ کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے داخلی گیٹ پر پنجاب یونیورسٹی کے سپروائزر یوسف اور سیکیورٹی گارڈ مزمل حسین نے ایک نوجوان کو چیکنگ کے لئے روکا جس پر نوجوان نے غصے میں آ کر سپروائزر اور سیکیورٹی گارڈ کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔زخمی ہونےوالے دونوں افراد کو جناح ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او مسلم ٹاﺅن عاطف ذوالفقار کے مطابق ملزم جنید کو گرفتار کر کے چھری برآمد کر لی گئی ہے۔
زخمی