لیاقت بلوچ کی صدارت میں جماعت اسلامی کے نئے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس

لیاقت بلوچ کی صدارت میں جماعت اسلامی کے نئے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی صدارت میں جماعت اسلامی کے نئے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراءحافظ محمد ادریس ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور ، سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم اور امور خارجہ کے ڈائریکٹر عبدالغفار عزیز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور ملک بھر میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کے لیے عوامی ایجنڈا تشکیل دینے کے لیے کمیٹی بنائی گئی ۔ یہ کمیٹی عوام کے مسائل کے حل کے لیے مرکزی قیادت کو تجاویز بھجوائے گی ۔

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ آخر