پرائیویٹ سکیم کی حج درخواستوں کی وصولی 5مئی سے شروع ہو گی

پرائیویٹ سکیم کی حج درخواستوں کی وصولی 5مئی سے شروع ہو گی


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2014ء کی حج درخواستوں کی وصولی ملک بھر میں 5مئی سے آغاز، بچے بوڑھے، جوان، ہر سال حج کرنے والے تمام درخواست دے سکتے ہیں،حج2014ء میں 86257عازمین پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے،جبکہ سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے والے سوا لاکھ افراد سے 56ہزار خوش قسمت افراد کا چناوُ شروع کر دیا گیا ہے، حج 2014ء پرائیویٹ حج سکیم کے رجسٹرڈ اور انرولمنٹ کے حامل سعودی منظم کارڈ نمبر رکھنے والے بکنگ کرنے کے اہل ہونگے،سپریم کورٹ کے حکم پر 2013ء میں انرول ہونے والوں کی بکنگ کرنے پر پابندی ، وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج آرگنائزر کو افورڈ ایبل پیکج بنانے کی ہدایات جاری کر دی ،عوام کی مشکلات کو سامنے رکھیں،وزارت مذہبی امور رواں ہفتے حج2014ء کے لیے فائنل ہونے والے حج آرگنائزر کی تفصیل بمعہ منظم نمبر اور کوٹہ وھیب سایٹ پر جاری کر دی جائے گی ، ملک بھر کے عازمین جو پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج درخواستیں دینا چاہتے ہیں ان کو کہا گیا ہے سب ایجنٹ اور نان رجسٹرڈ کے سستے پیکج کے جھانسے میں مت آئیں اور سرکاری طور پر رجسٹرڈ حج آرگنائزر کا منظم کارڈ اور وھیب سایٹ( w w w.hajjinfo.org )پر تفصیلات چیک کریں اور حاجی حج آرگنائزر کے ساتھ ایگریمنٹ برائے سہولیات ضرورسائن کریں پرائیویٹ حج درخواستیں 31مئی تک وصول کی جا سکتی ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر